مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے شہر کانو میں دو خود کش بم دھماکوں میں 14افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر کانو کی موبائل فون مارکیٹ میں ہوئے۔ جہاں دو خاتون حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ گزشتہ روزبھی یولا شہر میں بم دھماکے میں بتیس افراد ہلاک اور اسی زخمی ہوئے تھے۔
نائیجیریا کے شہر کانو میں دو خود کش بم دھماکوں میں 14افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1859708
آپ کا تبصرہ